امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کےخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کےخلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مکمل استثنیٰ کےساتھ اچھا سلوک ہوگا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی میزائل انڈسٹری کو ختم کردیں گے ٗ ڈونلڈٹرمپ

ٹیگز:
ڈونلڈٹرمپ
