کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے عیدالاضحی کے موقع پر تمام کمشنرو ں ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پرتمام اضلاع میں سیکورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر عید قرباں پر جانوروں کی الائشیں فوری طور پر ٹھکانے لگانے کا انتظام کریں نماز عید کی ادائیگی کے لئے عید گاہوں کی صفائی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے بارشوں کے زیر اثر علاقوں میں انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام عید کے موقع پر صحت و صفائی کے اقدامات میں انتظامیہ سے تعاون کریں صفائی نصف ایمان ہے شہری اپنے گھروں محلوں اور علاقے کو صاف رکھیں۔
عید کے موقع پرتمام اضلاع میں سیکورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، میرعبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبدالقدوس
