کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے قریبی رفیق لالا محمد یوسف بنگلزئی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔بدھ کے روز مزدور کسان اتحاد ضلع کچھی کے کوارڈینیٹر لالا محمد یوسف بنگلزئی اسٹیورٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پر بلوچستان پیس فورم کے رضا کار بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ کر لالا یوسف بنگلزئی کی خیریت دریافت کی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے بھی ہسپتال پہنچ کر لالا یوسف بنگلزئی کی عیادت کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی ابتدائی طبی امداد کی نگرانی کی دریں اثناء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینئر ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملہ سے ملاقات کرکے لالا یوسف بنگلزئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے قریبی رفیق لالا محمد یوسف بنگلزئی ٹریفک حادثے شدید زخمی

ٹیگز:
لالا محمد یوسف بنگلزئی
