ضلع بولان میں دھماکہ ایک شخص زخمی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع بولان میں دھماکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ضلع بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ٹنل نمبر 4 کے نزدیک نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو اڑا دیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا واقعے میں ریلوے گینک مین ملازم فرید احمد ولد محمد عبداللہ معمولی زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز جائے حادثہ پہنچ کر زخمی شخص کو سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی سی ٹی ڈی حکام دیگر قانون نافذ کرنے والے جائے حادثے سے شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے