صدرنیشنل پروگرام ایمپلائز یونین میڈم پروین کی آغا حسن بلوچ سے ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر سائنس اہینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ سے صدرنیشنل پروگرام ایمپلائز یونین ضلع کوئٹہ کی ملازمین کو درپیش ایشوز کے حوالے سے ملاقات نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین ضلع کوئٹہ کے صدر میڈم پروین سخی نے ایڈیشنل چارج پے کام کرنے والے لیڈی ہیلتھ سپروایزرز کی مستقلی ،لیڈی ہیلتھ سپروایزرز کو ،ایف ٹی ایز ، اور ادویات کی عدم فراہمی جیسے ایشوز پیش کیے وفاقی وزیر وزیر برائے سائنس اہینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ نیشنل پروگرام کے تمام جایز مسائل کے حوالے قومی اسمبلی سمیت تمام فورمز پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز ،لیڈی ہیلتھ سپروایزرز و دیگر ملازمین کو حل طلب مسائل کے حوالے سے باقاعدہ ایک لیٹر جاری کرینگے اقتدار میں ہو صحت کے حوالے سے خدمات سر انجام دے دینے والے خواتین ملازمین کے لئے جدو جہد کرنے کی آواز بلند کرنے سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کی ضلعی صدر میڈم پروین سخی نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کا یقین دہانی کرنے پر شکریہ ادا کی،