مرحوم مفتی عبدالشکور کی دینی عوامی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سردار محمد یعقوب اصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے جے یو آئی فاٹا کے امیرو وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے اسلام اباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مفتی عبدالشکور ایک ممتاز عالم دین اور مخلص انسان تھے مرحوم کی دینی عوامی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کاغم نہیں ان جیسے اچھے عالم دین کی کمی ہم ہمیشہ اپنے دلوں میں یاد رکھیں گے انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے بھی مفتی شکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے