اسلام آباد(ڈیلی گرین گواد ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایم این اے و پارلیمانی لیڈر سردار اختر جان مینگل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سینیٹر قاسم رونجھو، وفاقی وزیر مملکت حاجی ہاشم نوتیزئی، ایم این اے ڈاکٹر شہناز بلوچ، سینیٹر بی بی نسیمہ احسان نے مشترکہ تعزیتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثے میں انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء مفتی عبدالشکور جمعیت علمائے اسلام کے فعال و متحرک رہنماء ہونے کے ساتھ ساتھ جید عالم دین اور اتحاد بین المسلین کے داعی تھے پارلیمنٹ میں ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائیگا بیان میں ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے –
سردار اختر جان مینگل کا مفتی عبدالشکورکے حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت

ٹیگز:
اختر جان
