پشاور(ڈیلی گرین گوادر)سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ملزم عدنان کو پشاور کی مقامی عدالت پیش کردیا گیا، عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عبدالطیف آفریدی کے قتل کے خلاف بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔
گزشتہ روز سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی پر ہائیکورٹ بار کونسل کے اندر فائرنگ کی گئی، زخمی حالت میں لیڈری ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زندگی کی بازی ہار گئے۔سینئر قانون دان لطیف آفریدی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

