پشاور(ڈیلی گرین گوادر) کے پی حکومت نے کل اقبال ڈے پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر سایہ کل 9 نومبر کو پرچہ بھی معمول کے مطابق ہو گا۔
صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں اقبال ڈے منایا جائے گا۔ اسکولوں میں علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں بچوں کو اگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تقاریر کے اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں اساتزہ سکولز سربراہان بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی حاضری کو بھی یقینی بنایئں۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور فیلڈ افسران سکولوں میں اقبال ڈے کے انقعاد کو یقینی بنایئں۔

