جامشورو (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کراچی کے میئر کا حق پیپلزپارٹی کا ہے، کوشش ہے جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلیں۔
منگل کے روز سیہون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو فون میں کہا نتائج ہمیں بھی نہیں ملے۔ جتنے امن و امان سے الیکشن ہوا، آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔
مُراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے تھے، پی ٹی آئی کو پورے سندھ نے مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب ایم کیوایم کا بلدیاتی الیکشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کا امکان ہے۔ رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، ایم کیو ایم نے کل جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا۔

