مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی احکامات پر دشت انتظامیہ نے چوری ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا ہماری زمہ داری اور انتظامیہ اس حوالے سے سخت کاروائی کررہی ہیں، دشت کے علاقہ گونڈین میں ٹرانسفارمر کے کوئل کی چوری میں ملوث ایک مرکزی ملزم کوکرائم برانچ اور نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹ کے زریعے گرفتار کرلیا۔ملزم نے 21اور22اکتوبر 2022کی درمیانی شب اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دشت گونڈین میں زمیندار عبدالطیف کرد کی ٹیوب ویل سے 50کے وی کے ٹرانسفارمر کے کوئل نکال کر چوری کرکے فرار ہوگئے تھے، دشت انتظامیہ کو اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور ملزمان تک رسائی کیلئے کرائم برانچ سے رابطہ کیاگیا اور کرائم برانچ کی ماہرین نے موقع سے فنگر پرنٹ حاصل کرکے انتظامیہ کے حوالے کیا،جس کو ڈپٹی کمشنر مستونگ کی توسط سے نادرا اسلام آباد بجوا دیانادرا کے زریعے ملزم کی فنگر پرنٹ میچ ہونے اور ملزم کی نشاہدہی ہونے پر گزشتہ شب میری سربراہی میں ایس ایچ او لیویزتھانہ دشت رسالدار محمد ایوب بنگلزئی، نائب رسالداران عبدالمالک کرد،نصراللہ،مجیب الرحمن مینگل، عبدالرسول بنگلزئی دفعدار عبدالمنان بنگلزئی اور کیو آر ایف و دیگر لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی تعاون اور سپورٹ سے کانک کے علاقے بشام میں چھاپہ مارکر چوری کی مزکورہ بالا واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کیلئے تھانہ دشت منتقل کردیا،ملزم سے تحقیقات جاری ہے بہت جلد دیگر ملزمان کو بھی قانون کے گرفت میں لایا جائے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی واضع اور سخت ہدایات پر دشت سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمے کیلئے سخت سے سخت کاروائی کی جارہی ہیں، اور دشت کو جرائم پیشہ عناصر کے لئے نوگو ایریا بنانے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے امن کی بحالی اور جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کریں۔
دشت ، ٹرانسفارمر کے کوئل کی چوری میں ملوث ملزم کرائم برانچ اور نادرا کے تعاون سے گرفتار

ٹیگز:
کرائم برانچ
