بنوں میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
بنوں : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت بنوں میں تعینات تھے۔مقامی پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے