راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگے۔تفصیلات کے مطابق نجی ہاسنگ سوسائٹی میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 03افراد جاں بحق اور03افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں طاہر،نور علی اوریاسر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
راولپنڈی : نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

ٹیگز:
راولپنڈی
