قطر : فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران امریکی صحافی کی موت ہوگئی۔رائٹرز کے مطابق 48 سالہ امریکی صحافی گرانٹ لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کا کوارٹر فائنل میچ کور کر رہے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، لیکن جان بچائی نہ جا سکی۔امریکی صحافی کی اہلیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی موت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔
نیدرلینڈز، ارجنٹائن کے سنسنی مقابلے میں امریکی صحافی گرانٹ کی موت ہو گئی

ٹیگز:
گرانٹ
