مستونگ: میڈیکل اسٹور میں نقب زنی کی واردات
مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر میڈیکل اسٹور میں نقب زنی کی واردات نامعلوم چوروں نے میڈیکل اسٹور چھت پر عقب سے نقب لگا کر نقدی موبائل کارڈزو دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے
مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر میونسپل کمیٹی کے سامنے لعل میڈیکل اسٹور میں نقب زنی کی واردات نامعلوم چوروں نے میڈیکل اسٹور چھت پر عقب سے نقب لگا کر نقدی موبائل کارڈزو دیگر سامان چرا کر فرار ہوئے چوروں نے میڈیکل سٹور میں توڑ پوڑ بھی کیا۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس حکام اور بازار یونین کے صدر ماماغلام سرورشاہوانی سرپرست اعلی
میراورنگزیب قمبرانی و دیگر موقع پر پہنچ گئے۔پولیس شوائد اکھٹے کررہی ہیں بازار یونین نے میڈیکل سٹور میں چوری کی واردات پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے چوروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ سردی کی شدت میں
اضافہ ہونے سے چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں۔انتظامیہ کی جانب رات کے اوقات میں گشت بھی نہیں ہے بازار یونین کے رہنماوں نے کہاکہ اگر جلد سے جلد چوروں کو گرفتار نہیں کیاگیا تو تاجر برادری سخت احتجاج پر مجبور ہونگے اور شٹرڈاون ہڑتال و دہرنا بھی دیا جائیگا۔