عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا : مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں دیا ہے۔