لاہور(ڈیلی گرین گوادر) تربیتی سیشنز افراد کار کی صلاحیتوں میں اضافے اور کارکردگی کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہیں ذیلی ناظمات کی چار روزہ تربیت گاہ کا اختتام دراصل انقلاب امامت کی تیاری کا سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ذیلی ناظمات کی تربیت گاہ کے دوسرے مرحلے سے خطاب کے دوران کیا -انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دعوت دین کے ذریعے سے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدو جہد کر رہی ہے-
انقلاب امامت کے لیے سعی و جہد اپنی ذات سے پارلیمانی جدوجہد تک وسعت رکھتی ہےانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ووٹ کی طاقت سے ملک میں اسلامی نظام کا قیام چاہتی ہے۔ اس کے لیے ابتدائ مراحل سے عوام کے اندر دینی شعور اجاگر کرنا ہو گا ، بالکل جس طرح بیج کی نشونما سے مقررہ وقت پر پھل پھول توڑنے کے مراحل سعی مسلسل کے متقاضی ہیں اسلامی نظام کے نفاذ کی منزل کی تکمیل تک اصلاح و تربیت کا سفر جاری رکھنا ہے بلاشبہ زندہ و متحرک دل تحریکوں کو زندگی بخشتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہل غزہ نے دینی حمیت کا حق ادا کر دیاقبلہ اول کی حفاظت کے لیے تن تنہا اپنے جان و مال گھر بار اولادیں سب کچھ قربان کر دیا – ہم اپنی سعی وجہد القدس کی قربانیوں اور جدو جہد کے نام کرتے ہیں ذیلی حلقہ جات اور انقلاب امامت کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان آمنہ عثمان نے کہا کہ مثالی اجتماعیت میں نصب العین کے حصول کے لئے کارکنان کا بنیان المرصوص ہونا رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے کہا کہ
آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے ۔
معاشرے میں اقامت دین کی وسعت کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے مزید یہ کہ تربیتی و تنظیمی استحکام کے لئے سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال معاون ومدد گار یے رکن مرکزی شوریٰ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مسرت جنید نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تنظیمی نظام، قرآن وسنت کے اسلامی ریاست کے تصور سے اخذ شدہ ہے-جس پر ہم وطن عزیز کے نظام حکومت کی بنیاد استوار کرنا چاہتے ہیں تربیت گاہ کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر کی ذیلی ناظمات نے شرکت کی ۔

