کراچی : کراچی پولیس کے مطابق قائدآباد میں اسپتال چورنگی کے قریب جامع مسجد گلزار کے باہر فائرنگ سے سنی نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول مسجد کا سوئپر تھا جو کہ مسجد کے باہر بنے واش روم سنبھالتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور مقتول پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقتول کے ایک ساتھی سوئپر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جس سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی میں جامع مسجد گلزار کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کراچی
