کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں چہلم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی اختتام پزیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیس لیویز ایف سی اور انتظامیہ شاباش اور مبارکباد کی مستحق ہے سیکورٹی اداروں کی محنت اور قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان میں دوبارہ سے امن و استحکام آرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاک فوج پولیس لیویز اور ایف سی کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں عوام حکومت اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔
پولیس لیویزایف سی اورانتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، میرعبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبد القدوس بزنجو
