کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہداء کربلا کے چہلم کی مناسبت سے کوئٹہ میں نکالے گئے دو نوں جلوس اختتام پذیر ہوگئے،جلوس کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے، موبائل فون سروس دوپہر بارہ بجے سے رات اٹھ بجے تک بند رہی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شہداء کربلاکے چہلم کی مناسبت سے کوئٹہ میں شہداء چوک علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون سے الگ الگ جلوس برآمد ہوئے، شہداچوک علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جبکہ ہزارہ ٹاون سے نکلنے والا جلوس ہزارہ قبرستان پہنچ کر ختم ہوا دونوں جلوسوں کی سیکورٹی پر کیلئے پولیس اور ایف سی کے ساڑے تین ہزار اہلکار تعینات تھے جبکہ 60 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی نفری بھی اسٹینڈ بائی رہی دونوں جلوس کے روٹس کے اطراف میں ڈبل سواری پرپابندی عائد جبکہ موبائل فون سروس دوپہر بارہ بجے سے رات اٹھ بجے تک بند رہی۔علمدار روڈ سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس میں 22 امام بارگاہوں کے نکالے جانے والے جلوسوں کے دستے شریک رہے جبکہ ہزار ٹاؤن سے برآمد ہو نے والے جلوس میں 23 امام بارگاہوں کے چھوٹے بڑے جلوسوں نے شرکت کی عملدار روڈ جلوس کی قیادت شعیہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی اور ہزارہ ٹاؤن کے جلوس کی قیادت بلوچستان شعیہ کانفرنس کے نائب صدر مسرت آغا نے کی۔ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور پولیس ایف سی کے اعلیٰ افسران بھی جلوس کے فرنٹ پر موجود رہے روٹ کی طرف آنیوالے 28 داخلی راستوں کو سیل کیا گیا تھا سیکورٹی کیلئے پولیس، ایف سی اور لیویز کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم میں رات گئے سے جلوس کے اختتام تک سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کا سلسلہ جاری رہا۔
شہداء کربلا کے چہلم کی مناسبت سے کوئٹہ میں نکالے گئے دو نوں جلوس اختتام پذیر

ٹیگز:
شہداء کربلا
