لیگی سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی اسلام آباد سے اغوا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)مرحوم مشاہداللہ خان کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی اسلام آباد سے اغوا ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی طلحہ اسد کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

سینیٹر افنان اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں طلحہ اسد کی تصویر بھی شیئر کی ہے، اور بتایا ہے کہ گزشتہ رات ان کے برادر نسبتی کو سیکٹر ایف 11/2 کی مسجد حدیبیہ (تہذیب بیکری کے قریب) سے اغوا کیا گیا ہے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ طلحہ اسد کو کالے شیشہ والی ٹیوٹا ( Hiace ) میں اٹھایا گیا تھا، جب کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔لیگی رہنما نے بتایا کہ مغوی کی آخری لوکیشن موبائل سے جو ملی ہے وہ گولڑہ شریف کی ہے۔

دوسری جانب طلحہ اسد کے بھائی ہاشم اسد کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ہاشم اسد نے تھانے میں بیان دیا کہ میرا بھائی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا تو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے