ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے ملک میں اربوں روپوں کا نقصان پہنچا ہے پورے ملک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت میں ہزاروں گھروں مہندم،ہزاروں ایکڑزرعی زمینیں، فصلات، باغات سمیت سیلابی ریلوں کی نظر سینکڑوں حفاظتی بندات، قومی شاہراہیں، رابطہ پل بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے ہے ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی میں بہت بڑے پیمانے پر عوام کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے جبکہ دونوں اضلاع کے مین قومی شاہراہیں اور رابطہ پل سیلاب میں بہہ جانے سے دونوں اضلاع کے عوام اور کاروباری افراد کو شدید نقصان پہنچ رہاہے حکومت نے عرضی طورپر شاہراہیں عرضی طورپربحال کردئے گئے تاہم شاہراہوں کو مستقل بنیادوں پر جلد تعمیر شروع کرینگے اور جو پل ٹوٹ گئے ہے انہیں بھی جلد دوبارہ تعمیر کرینگے متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران زردآلو میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے دوران متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے ضلع ہرنائی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے عوام اور سرکار کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی سعید کاسی، بی اے پی ضلع ہرنائی کے جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑ،ملک قمرالدین کاکڑ کلیم اللہ کاکڑ اور بی اے پی خوست، زردآلو کے کارکن اور عوام کثیرتعداد میں موجود تھے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹیاں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے اور جائزہ لے گے اور تمام متاثرین کے نقصان کے سروے کرنے کے بعد متاثرین کے نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی ایچ یو زرآلو کا دورہ کیا اور بارشوں سے بنیادی مرکز صحت کے بلڈنگ کو پہنچنے والے نقصانات کاجائزہ اور معائنہ کیا اور موقع ہی پر موجود ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو بی ایچ یو زردآلو کے بلڈنگ کی تعمیرمرمت کرنے کاکام شروع کرنے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور متاثرہ آبادیوں کو درکار امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام درکار وسائل فراہم کرے گی اور خصوصاََ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ ہرنائی پنجاب شاہراہ جوکہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے اور سفر کے قابل نہیں ہے انہیں سفر کے قابل بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرکی دورے کے دوران متاثرین نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کو درخواستیں بھی پیش کئے جن پر انہوں موقع ہی پراحکامات جاری کئے۔
ضلعی انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
