دانہ سر، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہرقسم کی آمد ورفت کے لئے بند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شیرانی کے علا قے دانہ سر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ استرانہ کے مطابق جمعرا ت کو شیرانی میں جا ری شدید بارش کے باعث شیرانی کے علا قے دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈنگ کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گیا لیو یز فورس کے اہلکار روڈ کلیئر کرنے میں مصروف ہیں بارش اور بھار ی پتھروں کی وجہ سے روڈ کلیئر کر نے میں وقت لگ سکتا ہے، عوام روڈ پر سفر کر نے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے