اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت صوبے میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے شاہراہوں پلوں اور رابطہ سڑکوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران سمیت تینوں زونز کے چیف آفیسر نے بذریعہ ٹیلیفون اور ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس کو تینوں زونز کے چیف آفیسر نے صوبے کے رابطہ سڑکوں اور پلوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس میں ضلع لسبیلہ گڈانی ضلع قلعہ عبداللہ اور موسیٰ خیل میں ہونے والے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد رابطہ سڑکوں اور پلوں کی حالیہ صورتحال سے متعلق متعلقہ آفیسران نے بریفنگ دی اجلاس میں ضلع لسبیلہ قلعہ عبد اللہ اور موسیٰ خیل میں شاہراہوں اور پلوں کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے کی رابطہ سڑکوں اور پلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ان نقصانات کے باوجود محکمہ مواصلات و تعمیرات روز اول سے بحالی کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ ضلع قلعہ عبداللہ موسیٰ خیل اور صوبے کے تمام اضلاع کے انجینئر آفیسران کو اپنے اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ صوبے میں جاری اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کو یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بحالی کے سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہونے پائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متعلقہ محکمے کے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی سے متعلق کارکردگی رپورٹ محکمہ ہذا کو پیش کریں اور ساتھ ہی اپنے اضلاع کے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔
تمام متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کو یقینی بنائی جائے،علی اکبر بلوچ

ٹیگز:
علی اکبر بلوچ
