تربت، کارسے20 کلو گرام افیون اور 6کلو گرام ہیروئن بر آمد

کوئٹہ اے این ایف بلوچستان نے بلائدہ کے قریب واقع حشاب تربت ر وڈ، تحصیل تربت، ضلع کیچھ کے قریب کھڑی ایک ٹیوٹا سرف کار کی تلاشی کے دوران کار میں موجود20 کلو گرام افیون اور 6کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی۔دوسری کاروائی میں پولیس سٹیشن اے این ایف دالبدین نے ضلع چا غی کی تحصیل دالبدین کے پہاڑی علاقے براجی سے دو ایرانی موٹر سائیکلوں سے 45کلو گرام مارفین اور5کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) بر آمد کر لی۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف بلوچستان نے ضلع چاغی کی تحصیل دالبدین کے غیر آباد علاقے کلی حاجی نزر میں واقع ویران گھر سے دو عدد موٹر سائیکلیں اور 10 کلو گرام مارفین قبضے میں لے لی۔چوتھی کاروائی میں اے این ایف بلوچستان نے اے کے موور بس سٹاپ کینٹ روڈ ضلع کوئٹہ کے قریب دوران کاروائی موٹر سائیکل سمیت 1.060 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے کر موقع پر موجود نصراللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کاروائی میں اے این ایف بلوچستان نے کوئٹہ میں دوران کاروائی 925کلو گرام افیون بر آمد کر لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے