کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ریکوڈک معاہدہ،ریکوڈک تنازعہ حل نہیں ہوا پہلے کی طرح سیندک پراجیکٹ طرز پر ایک بار پھر قوم کی آنکھوں میں دھول ڈال کر اندھیرے میں رکھا جارہا ہے ہم بلوچستان کے قومی وسائل کو بلاکسی تعین،بلاکسی تمیز و معیارکے اندھیرے میں کسی کمپنی کو دینے کے خلاف ہے معیار وتعین کا کوئی میکننزم،طریقہ اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے جس سے یہ اندازہ ہوسکیں کہ یہاں سے حقیقت میں کتنی مقدارمیں سونا نکالا گیا ہے اور اس متعین مقدارمیں کا شرح کے حساب سے بلوچستان یا ملک کیلئے کتنا حصہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک پراجیکٹ میں عالمی منصفانہ قوانین کے تحت اندازہ لگایا جائے کہ حقیقت میں ریکوڈک سے کتنا خالص سونا،کتنا چاندی،کتناتانباولوہانکالا گیاہے یہا نکالاجائیگااس خالص وخام مال میں بلوچستان یاملک کاکتناحصہ ہوگا سب اندھیرے میں رکھ کر قوم کو دھوکہ نہ دیا جائے۔یہ مبہم معاہدہ ہے کہ جس میں کمپنی پچاس فیصد،وفاق اوربلوچستان کاپچیس پچیس فیصد حصہ رکھا گیا ہے اس میں کس طرح پتہ چلیگا کہ کمپنی نے یہاں سے کل کتنا سونانکالا ہے بدقسمتی،حکومتی غفلت وکمپنی کی چالاکی سے یہ دھوکہ سیندک میں بھی کیا گیاہے سیندک میں بھی متعین معاہدے کے تحت واضح نہیں کیا گیا ہے کہ حقیقت میں سیندک سے کتنا سونا کتنا خام مال نکالاکر لے گیا ہے۔ اس لیے سونانکالنے صاف کرنے اورخام مال الگ کرنے کا سارے کا سارانظام وفیکٹری چین میں ہے اس وجہ سے جماعت اسلامی بلوچستان ریکوڈک معاہدے میں صرف مقدار کے تعین کو درست نہیں سمجھتے بلکہ جو بھی مقدار مشورے سے طے ہواس کا حقیقی اندازے کا مکیننزم سسٹم یہاں بلوچستان میں ہونا چاہیے ہماری تجویز ومطالبہ ہے کہ ریفائنری بھی بلوچستان میں ہی لگائی جائے تاکہ یہاں جو چیزیں تانباسونا وخام مال الگ الگ ہوجائے تو ہر ماہر کو اس کا اندازہ ہوسکتاہے کہ اس میں سونا تانباوچاندی ولوہاکتناہے اس کے بعد منصفانہ تقسیم ٹھیک طریقے سے ہوسکتاہے یہ اس وقت تک ٹھیک منصفانہ طریقے سے ممکن نہیں جب تک یہی بلوچستان میں سونا وخام مال چاندی تانبا وسوناوغیرہ مناسب طریقے سے ریفائنری میں الگ الگ صاف ہوکر باہر نہ آئے۔اس سے پہلے سیندک معاہدے سیندک پراجیکٹ میں بھی قوم کیساتھ یہی دھوکہ کیا گیا اب پھر وہی طریقہ وارداک کیساتھ قوم کو ڈساجارہا ہے جو مناسب نہیں قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ریکوڈک سے کتنا خالص سونا کتنا چاندی کتناتانباولوہانکالا گیاہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
