آرمی چیف کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈئیر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت،شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈئیر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کوئٹہ پہنچے، جہاں آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور سول و عسکری حکام سمیت شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں آرمی چیف نے لسبیلہ ہیلی حادثے میں شہادت قبول کرنے والے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ اور زیارت میں شہیدہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے جسد خاکی کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔