رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماعلی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصلے میں ملزم کو 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ 2019ء میں درج ہوا تھا۔ علی وزیر کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں۔ ایک مقدمے میں سپریم کورٹ اور ایک میں ہائیکورٹ اس سے قبل ضمانت دے چکی ہے۔پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چوتھے مقدمے میں تاحال ضمانت نہیں ملی۔