اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دیے جانے والے عشایے کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے جو بائیڈن سے ملاقات کی۔
امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

