کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 11نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35593ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5اضلاع میں کورونا وائرس کے 11نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 35593ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد35147ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد68ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.22فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 342ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 42افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 35593 ہو گئی

ٹیگز:
کو رونا وائرس
