معذورافراد بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں، عبد الخالق ہزارہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں ان کے لئے کھیلوں کے مواقع پید ا کرکے معاشرے میں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاسکتاہے۔معاشرے کی تعمیر و تر قی میں ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ کھیل اچھی صحت کا ضامن ہے کھیل انسانوں کومختلف قسم کی جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے۔تندرست رہنے کیلئے کھیل نہایت ضروری ہے ہمیں چائیے کہ ہم کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل وثقافت کی جانب سے معذور افراد کے لئے ایک روزہ انڈور گیم کی تقریب کے موقع پر کیا صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ یہ محکمہ کھیل کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا اور اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی معذور افراد کو اسی طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے معذور افراد بھی معاشرے کے باقی لوگوں کی طرح ایک نارمل اور صحت مندانہ زندگی گزارے حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ وہ ان سپیشل افراد کو معاشرے میں سپیشل مقام دلائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں کھیلوں میں ان کی شمولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ کچھ کر لینے کا جذبہ رکھتے ہیں اور کسی سے کم نہیں سیکرٹری اسپورٹس محمد اسحاق جمالی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل معذور افراد کے لیے ایسی سرگرمیوں کو آئندہ بھی فروغ دیتا رہے گا تقریب سے ڈی جی سپورٹس درا بلوچ نے بھی خطاب کیا اور معذور افراد کے لئے ہر ممکن تعاون کا عزم دہرایا صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے اس موقع پر معذور افراد کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے