کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اختر زئی کے مقام پر ویگن کے حادثے میں 22افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اپنے بیان میں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کا کہاگیا ہے۔انہوں نے واقعہ میں جانبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخموں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی ہے۔
فرح عظیم شاہ کا اخترزئی کےمقام پرحادثے میں 22افراد کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس

ٹیگز:
فرح عظیم
