ایف سی بلوچستان کا سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف سی بلوچستان کی جانب سے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کی میڈیکل ٹیمیں علاقے میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر امداد فراہم کر رہی ہیں۔4500 مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے طبی امداد فراہم کی۔ ہیضے کے 998 مریضوں کا علاج کیا گیا اور باقی کا مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 124 واٹر باؤزر کام کر رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 متاثرہ دیہاتوں میں 558000 لیٹر پانی تقسیم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے