لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پی ایم ایل این کے سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے اپنے بیان میں کشمیری حریت رہنما ء یاسین ملک کو بھارتی عدالت کے جانب سے دو بار عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیئے بغیر فیصلہ دیا جس سے انصاف اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہمیں بھارتی فیصلے سے پہلے ہی یہی توقع تھی انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار حریت رہنماوں کو اس طرع کے ہھتکنڈوں دھونس دھمکیوں اور عدالتوں کے ناانصافی پر مبنی فیصلوں سے آزادی کے حق سے کسی صورت نہیں روک سکتے بلکہ اس سے تحریک مزید مضبوط ہوگیانہوں نے کہا کہ پاکستان یاسین ملک کی آزادی کیلئے اپنی سفارتی کوشش عالمی سطح پر جاری رکھے گا ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل او آئی سی اور عرب لیگ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ یاسین ملک کو دیئے گئے فیصلے کے خلاف آواز اٹھاہیں اور عالمی عدلت انصاف میں انکے کیس کو لیجاکر انکو انصاف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ہاء کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں یاسین ملک کو سنائے گئے فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور فیصلے کے خلاف ہر فورم پر بھر پور کردار ادا کرنے کی انھیں یقین دہانی کراء میں یاسین ملک کو باور کراتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم اپکے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کشمیر کو اپنا شہہ رگ سمجھتا ہے اور اسکی آزادی تک ہم چین سے کسی صورت نہیں رہے گے میں یاسین ملک کی ہمت جرات اور بہادری پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انکی اہلیہ مشال ملک کو بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی اور ان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔
بھارتی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیئے بغیر فیصلہ دیا، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
