پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آج کا عمرانی مارچ نہ سیاسی ہے اور نہ ہی جمہوری ہے بلکہ یہ کھلی دہشت گردی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے خونی مارچ کو جہاد کا مقدس نام دے کر فساد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی خودکو معروف، نیکی اور حق سمجھتا ہے جو ان کا ساتھ نہیں دے رہا وہ سب باطل ہیں کیا،عدالت ہو یا سیاسی قیادت یا ریاست ہو یا ریاستی ادارے ہوں سب کو باطل سے تشبیہ دے رہا ہے، عمران نیازی بتاؤ خسرو بختیار ثانیہ نشتر،رزاق داود،عشرت حسین،شہزاد اکبر،شوکت ترین،حفیظ شیخ،ہمایوں اختر،اوراعجازشاہ لانگ مارچ میں کہاں سے شریک ہونگے؟عمران نیازی آپ کے سلیمان،قاسم اورسابقہ خاتون اول کہاں سے شریک ہونگے؟پی ٹی آئی کی قیادت کے بچے،بچیاں اورفیمیلیز کہاں ہیں؟قوم کے نوجوان،بچے،بچیاں،اورفیمیلیزخونی انقلاب میں کیوں شامل ہوجائیں۔ مولانا حافظ حمداللہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ تم وزیراعظم تھے تو ملک آزاد اگر کوئی اوروزیراعظم ہے توملک غلام ہوگیا،واہ انقلاب خان کا کیا بیانیہ اور کیا ویژن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے