کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث 26اضلاع کے 21ڈیمز متاثر جبکہ 5مکمل طور پر مٹی سے بھر گئے، محکمہ آبپاشی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے26اضلاع میں واقعہ 503ڈیموں کا سروے کر کے انکی موجودہ حالت کے مطابق رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے میں 503میں سے 21ڈیم ایسے ہیں جو حالیہ اور گزشتہ کچھ سالوں میں ہونے والی بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں اور انکی مرمت کی ضرورت ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں 5ڈیم ایسے ہیں جو مکمل طور پر مٹی سے بھر گئے ہیں اور ان میں پانی جمع نہیں کیا جاسکتا جبکہ صوبے کے بیشتر ڈیمز کا اسٹرکچر بارشوں سے محفوظ رہا ہے،اسی طرح حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں واقعہ ڈیموں میں کل 16لاکھ 37ہزار 84ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ اس وقت صوبے کے ڈیموں میں 12لاکھ 8ہزار 8سو 72ایکڑ فٹ سے زائد پانی موجود ہے رپورٹ میں بیشتر ڈیموں کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث 26اضلاع کے 21ڈیمز متاثر جبکہ 5مکمل طور پر مٹی سے بھر گئے،محکمہ آبپاشی

ٹیگز:
محکمہ آبپاشی
