خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانو سے چر س بر آمد کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے لیویز فورس کی کاروائی کی تفصیل بتاتے ہوء کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ کے احکامات کی روشنی میں لیویز نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کاروائی کرکے ٹوڈی گاڑی رجسٹریشن نمبر APG-037سے40کلوگرام چرس برآمد کئے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ نے کہا کہ گاسلیٹی چیک پوسٹ انچارج عبدالقادر باجوئی کی سربرائی میں لیویز اہلکاروں نے کار گاڈی کو مشکوک پاکر روک لیا اور چیکنگ کی دوران چیکنگ گاڑی سے منشیات از قسم چرس برآمد کرکے گاڑی اور منشیات اپنے قبضے میں کرکے ایک ملزم جاوید احمد ولد محمد اشرف ساکن رادہا کشن ڈسٹرکٹ قصور پنجاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔واضع رہے ڈپٹی کمشنر خضدار نے چارج سنبھالتے ہی لیویز دربار میں سختی سے احکامات جاری کیے کہ منشیات اسمگلرز کے لیے ضلع خضدار کو نوگوایریابنا دیا جائے۔
خضدار، لیویز فورس کی کاروائی گاڑی کے خفیہ خانو سے چر س بر آمد ملزم گر فتار

ٹیگز:
لیویز فورس
