بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج دو پہر اڑھائی بجے ہوگا، اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے بلو چستان انرجی کمپنی سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ منصوبہ بند ی و تر قیا ت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے جبکہ بلو چستان جنگلات کا مسودہ قانون 2022بلو چستان چیریٹیز رجسٹریشن ریگو لیشن اینڈ فیسیلٹیشن (ترمیمی) مسودہ قانون پیش کئے جائیں گے۔