حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن گورنر ہاؤس کو موصول

لاہور:حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کامیابی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ اداروں کو انتخابی نتائج سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا۔ گورنر ہاؤس کو بھی وزیراعلیٰ کے انتخابی

نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہو گی۔ نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز گورنرہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب رات آٹھ بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی۔

حلف کون لے گا، سپیکر یا گورنر تاحال فیصلہ نہ ہو سکا، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تاحال حلف لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے