کراچی(ڈیلی گرین گوادر) گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ہسپتال ذرائع نے صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ نصر اللہ گڈانی کو چار روز قبل میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جنہیں پہلے علاج کیلئے شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا، بعد میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر زخمی صحافی کو علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

