فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سبی سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) سبی سکاوٹس کی جانب سے سبی سے تعلق رکھنے والی 15 کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایف حکام نے تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ کرکٹ ٹیموں کے نمائندوں نے ایف سی کی جانب سے مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس کے انعقاد کی درخواست کی۔ مقامی کھلاڑیوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور سے محبت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے