رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آڈر جاری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آڈر جاری کردیے۔اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار کے تحت جاری کیے ہیں۔

پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد علی وزیر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے محکمہ داخلہ نے علی وزیر کو اسلام آباد منتقل کیا تھا اور سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے