اتحاد ٹاؤن کشمیری محلے کے رہائشی راج مستری کو اس کے نشے کے عادی بیٹے نے روٹی پکانے کا توا گرم کر کے سر پر مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا، مقتول 5 بچوں کا باپ تھا۔ بلدیہ ٹاؤن کشمیری کے قریب ایک شخص کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ محمد عمر ولد محمد پریو کے نام سے ہوئی۔مقتول کے بیٹے علی رضا نے بتایا کہ وہ کھارادر کپڑا مارکیٹ میں دکان پر کام کرتا ہے، اس کے والد راج مستری کا کام کرتے تھے، وہ دو بھائی اور 3 بہنیں ہیں، واقعے کے وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھا اس کی والدہ نے فون پر بتایا کہ بھائی احمد رضا عرف جوجی نے والد کو روٹی پکانے والا توا چولہے پر گرم کرنے کے بعد سر پر مار دیا جبکہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی وہ گرم توا مارا ہے۔ بیٹے علی رضا نے بتایا کہ وہ فوری گھر پہنچا تو والد خون میں لت پت پڑے تھے ایک نجی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال ریفر جہاں والد نے دم توڑ دیا۔ محمد عمر عرف جوجی نے والدہ کو بھی چھری سے مارنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ کر گھر سے باہر نکل گئیں، ملزم ہیروئن سمیت ہر قسم کا نشہ کرتا ہے
نشئی بیٹے نے روٹی کا توا سر پر مارکر باپ کو قتل کردیا

ٹیگز:
نشئی
