بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 4.05 فیصد ریکارڈ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.05 فیصد ریکارڈ 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35467 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35074 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 15 ہے جن میں سے ہائی آکسیجن فلو کا 1 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 378 اموات ہوچکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے