چیئرمین سینٹ سے وزیراعلیٰ بلوچستان اوربی ا ے پی کے وفد کی ملاقات، ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس اور بلو چستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات، ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بدھ کو چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس،بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ،سینیٹر آغا عمر احمد زئی،صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ،پارلیمانی سیکریٹری محمد خان طور اتمانخیل نے ملا قات کی، ملا قات میں ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال،پارٹی امور پر تبادلہ خیال اوربی اے پی کے انٹر ا پارٹی انتخابات کے جلد انعقاد پربھی اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے