کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ٹرانسپورٹر رہنما میر عاصم بادینی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ورکرز ماڈل ہائر اسیکنڈری اسکول سریاب روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسکول کی بسوں کو دوبارہ چلانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ورکرز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول گاہی خان چوک سریاب روڈ خستہ حالی کا شکار ہے سکول میں 700کے قریب بچے یر تعلیم ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017ء میں بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے کیلئے کچھ بسیں مقرر کی گئی تھیں جو ایک دو ماہ چلانے کے بعدبند کردی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کی فیس 120روپے سے بڑھاکر 180روپے کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسکول میں بچوں کو وردی اور کتابیں مفت فراہم کی جاتی تھیں جوکہ اب بند کردی گئی ہیں جو کسی بھی طرح درست اقدام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ورکرز ویلیفئر بورڈ کے چیئرمین اسکو ل کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیں اور اسکول کی بند کی جانے والی بسوں کو دوبارہ چلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
ورکرز ماڈل ہائر اسیکنڈری اسکول سریاب روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے میر عاصم بادینی

ٹیگز:
عاصم بادینی
