اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصف زرداری بیماری میں بھی عدالتوں سے نہ ہی ملک سے بھاگتے ہیں۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی عمر کا بڑا حصہ جیل میں گزارا لیکن ان پر ثابت کچھ نہیں ہوا ہے۔ پی پی رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کسی کو ڈھیل ملتی ہے تو کسی کو قبل از گرفتاری 10 دن کا نوٹس دیئے جانے کا حکم مل جاتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کی طویل داستان آج بھی جاری ہے، پی ٹی آئی حکومت سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے بجائے لوگوں کو ریلیف دے۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کی طویل داستان آج بھی جاری ہے، شازیہ مری

ٹیگز:
شازیہ مری
