بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ،2 نئے کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ،2 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35363 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34936 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہے جن میں سے ہائی فلو کے 4 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 376 اموات ہوچکی ہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے