پنجگور، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور جامع مسجد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق صفی اللہ ولد ماسٹر اکبر اور حضور بخش ولد سردک جامع مسجد کے قریب کے پکوڑے کی دکان کے پاس کھڑے تھے کہ اسی اثنا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صفی اللہ موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ حضور بخش اسپتال پہنچانے کے دوران زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے