میرعبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر مکران کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم نے مکران کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجوکی ہدایت کی روشنی میں مکران کے متاثرہ علاقوں میں سامان بھجوا دیا گیا ہے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لئے کمبل،خیمے،سلنڈر،ادویات اور کھانے کی اشیا بھجوا دی گئیں ہیں جیسے ہی وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے احکامت موصول ہوئے ٹیمیں امدادی سامان کے ہمراہ روانہ کر دیں گئیں۔